mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 132/2025

Date: 15-05-2025

انرجی لاس ریڈکشن پروگرام کے تحت گیارہ کے وی ہائی ٹینشن فیڈر ز کے چھ منصوبے مکمل

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے ”انرجی لاس ریڈکشن“پروگرام کے تحت گیارہ کے وی ہائی ٹینشن فیڈر پر جاری تمام تکنیکی، تعمیراتی اور بہتری کے کام کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے توانائی کے ضیاع میں نمایاں کمی لاناہے۔4کروڑ96لاکھ روپے کی لاگت سے 6 فیڈرز کی ایریاپلاننگ کی گئی ہے جسے متعلقہ علاقوں میں اب بجلی کی فراہمی مزید مستحکم، محفوظ اور بلا تعطل ہو گئی ہے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے ماہانہ لاکھوں یونٹس کی بچت متوقع ہے جومحکمہ کے خزانے پر مثبت اثر ڈالے گی۔پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو انجینئر فرحان شبیر ملک نے کہا کہ ملتان سرکل کے جلالپورپیروالہ گرڈاسٹیشن کے11KVپیر قتال فیڈر کی ایریاپلاننگ کے منصوبے پر 32لاکھ13ہزارروپے اور 11KVغازی پور فیڈر کی ایریاپلاننگ کے منصوبے پر ایک کروڑروپے لاگت آئی ہے جبکہ 11KV دنیاپورروڈفیڈر کی قاسم پور گرڈاسٹیشن سے فاطمہ جناح گرڈاسٹیشن پر منتقلی کا منصوبہ ایک کروڑ97لاکھ روپے میں مکمل کیاگیا۔ وہاڑی سرکل کے عظیم آبادگرڈاسٹیشن کے 11KV شاہ فیصل فیڈر کی ایریاپلاننگ پر 84لاکھ40ہزارروپے، خانیوال سرکل کے کبیروالہ /مخدوم پور گرڈاسٹیشنوں کے 11KVمست پور اور نورپورفیڈرز کی ایریاپلاننگ پر 42 لاکھ 98 ہزار روپے، بہاولپور سرکل کے کہروڑپکاگرڈاسٹیشن کے 11KVمہر شاہ فیڈر کی ایریاپلاننگ کا منصوبہ 35لاکھ93ہزارروپے کی لاگت سے مکمل کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے ہماری ان اصلاحاتی کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد بجلی کے شعبے کو جدید، مؤثر اور عوام دوست بنانا ہے۔ فیڈر کی بہتری سے نہ صرف لائن لاسز میں واضح کمی آئے گی بلکہ صارفین کو بھی معیاری سروس میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ دیگر ہائی لاس فیڈرز کی بھی نشاندہی کر کے ان پر مرحلہ وار کام شروع کردیاگیاہے تاکہ توانائی کے ضیاع پر قابو پا کر ایک پائیدار اور قابلِ بھروسا برقی نظام قائم کیا جا سکے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔