Monday
No: 102/2025
Date: 14-04-2025



ایس ای بہاولپور سرکل کا آپریشنل افسران کے اجلاس سے خطاب
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل محمد ثاقب نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کنکشنز کے ایم سی او ز اور لوڈ کی استعدادکار میں توسیع کے کیسزکی ترجیحی بنیادوں پرفیڈنگ کروائی جائے اور غیر قانونی طورپر اضافی لوڈ استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز کا اجراء کیاجائے۔ ڈیمانڈنوٹسز جمع کروانے والے صارفین کااضافی لوڈ منظور کیاجائے۔ وہ میپکو بہاولپور سرکل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی لاس فیڈرز پر بجلی چوری کی خاتمہ کے لئے سکیننگ میٹرز کی مانیٹرنگ کی جائے اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب جدید ٹیکنالوجی کے حامل میٹرز کا ڈیٹاحاصل کرکے کریک ڈاؤن کیاجائے۔ آپریشن کرکے بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے فوری طورپر ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوایاجائے اور صارفین کو ڈیٹاکے مطابق یونٹس ڈیبٹ /کریڈٹ کئے جائیں۔ میوٹ میٹرز فوری طورپر بحال کئے جائیں اور انہیں سسٹم میں شامل کرکے بلنگ شروع کی جائے۔ رننگ نادہندگان سے واجب الادا بجلی بل وصول کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مستقل نادہندگان سے بقایاجات وصول نہ ہونے کی صورت میں فوری طورپر لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ نوٹسز کا اجراء کرکے فورسز کے ہمراہ ریکوری کی جائے۔ ریکوری اورلائن لاسزاہداف حاصل نہ کرنے والے سٹاف کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔ اجلاس میں تمام ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز، ریونیو آفیسرز،ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔