mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Sunday

No: 135/2025

Date: 18-05-2025

ایس ای ملتان کی زیر صدارت ملتان سرکل میں افسران کا اجلاس

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی نے کہاہے کہ تمام ایس ڈی اوز اور ایکسین مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے پوری ذمہ داری سے کام کریں اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں تاکہ سسٹم کو مؤثر، شفاف اور صارف دوست بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل کمپلیکس میں منعقدہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تمام سب ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور مستقبل کے تخمینوں کی بنیاد پر حکمت عملی مرتب کی جائے۔میٹر ریڈنگ اور نگرانی کے نظام کو شفاف بنانے کے لئے سکیننگ میٹروں کی درست ٹیگنگ کو یقینی بنایاجائے۔بجلی چوروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں اورہر سب ڈویژن کو روزانہ کی بنیاد پر کم از کم ایک ایف آئی آر درج کروائی جائے۔انہوں نے بیچ وائز ریکوری، مستقل نادہندگان /زرعی ٹیوب ویل صارفین اور زیرو پیمنٹ والے ٹیوب ویل ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے۔ایسے صارفین جن کے واجبات ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد ہیں، ان سے جلد از جلد ریکوری کو یقینی بنا یاجائے اورتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔صارفین کی سہولت کے لئے کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز اور تمام شکایات مراکز کی روزانہ چیکنگ کی جائے اور آن لائن شکایات کا ازالہ کرکے فوری سسٹم پر اپ ڈیٹ کیاجائے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد عارف وینس، ڈپٹی کمرشل منیجر سرور انصاری، ایڈیشنل ایکسین سیفٹی تاج محمود قمر، ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا، ایکسین کینٹ ڈویژن بابر علی گجر، ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسر، ایکسین سٹی ڈویژن معصب علی سلیمی، ایکسین ممتازآباد ڈویژن فیاض کھوکھر، ٹیکنیکل اسسٹنٹ رانا مظہر لطیف، ایس ڈی او اے ٹی بی ملتان سرکل رانا محمد عمران،تمام ڈویژنوں کے ریونیوآفیسرز، ایس ڈی اوز اور دیگر شعبو ں کے افسران بھی موجود تھے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔