Thursday
No: 118/2025
Date: 01-05-2025



ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو بہاولپور سرکل کی مختلف علاقوں میں لائن سٹاف کی ورکنگ، ایس او پیز کی چیکنگ
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بہاولپور سرکل کی سیفٹی ٹیم نے ڈیوٹی کے دوران ممکنہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانیں محفوظ بنانے کے لئے فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کے زیر استعمال سیفٹی آلات کی چیکنگ کی۔ سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی عامر انصاری نے کنسٹرکشن سب ڈویژن بہاولپور کی 11KVسیٹلائٹ ٹاؤن فیڈر پر ایل ٹی پروپوزل، سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے 11KVاسلامی کالونی فیڈر پر ٹرانسفارمر کے لوڈ کی شفٹنگ، اربن سب ڈویژن لودہراں کے 11KVخواجہ چوک فیڈر پر سکیننگ میٹر کی تنصیب، احمد حسن شہید سب ڈویژن کے 11KVراجہ پور فیڈر پر درختوں کی شاخوں کی کٹائی، 11KV دھنوٹ اور کہروڑپکاروڈ فیڈرز پر 25KVAٹرانسفارمر کی کمپلینٹ، رورل سب ڈویژن لودہراں کے 11KVآدم واہن فیڈر پر کام کرنے والے لائن سٹاف کی چیکنگ کی ان میں سے چند اہلکاروں کی جانب سے سیفٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پائی گئی ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جار ہی ہے۔ انہوں نے سائٹ پر ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر، ایل ٹی بیپر اور ٹی اینڈ پی کی دستیابی کا جائزہ لیااور ایس ڈی او شاہدرہ سب ڈویژن کو ہائی ٹینشن لائن کی فوری درستگی کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے لائن سٹاف کو مکمل سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے، ٹی اینڈ پی/پی پی ای کے استعمال اور یونیفارم بھی زیب تن کرنے کی ہدایت کی۔