Tuesday
No: 96/2025
Date: 08-04-2025



ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل کی بوسن روڈ کے علاقہ میں سیفٹی واک
ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی کی ہدایت پر لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے، لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے، سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے میپکوبوسن روڈ سب ڈویژن میں سیفٹی واک کی گئی۔ ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمربوسن روڈسب ڈویژن کے جھوک وینس فیڈر کے علاقہ میں ہائی ٹینشن لائن پر کام کرنے والے آپریشنل سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔سیفٹی ٹیم نے لائن سپریٹنڈنٹ کے ہمراہ سٹاف کو سیفٹی لیکچر دیا اور انہیں ایچ وولٹیج ڈیٹیکٹر اور گراؤنڈنگ/ارتھنگ سیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف محکمانہ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور پرمٹ کے بغیر لائن پر کام نہ کرے سیفٹی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ لائن سٹاف کی طرف سے میپکو میں پیش آنے والے مہلک/غیر مہلک حادثے کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔