Wednesday
No: 117/2025
Date: 30-04-2025
ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او ساہیوال سرکل کا 132KVساہیوال نیوگرڈاسٹیشن کا دورہ، تنصیبات کا جائزہ لیا
ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او سرکل ساہیوال عظمت علی خان نے 132کے وی ساہیوال نیو گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی بیٹری کی حالت، ریکٹیفائر آن/آف، فلوٹ اور بوسٹ آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شفٹ سٹاف سے سوالات کئے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔دورے کے دوران انہوں نے گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرز ارتھ پٹس میں پانی کی موجودگی، تیل اور وائنڈنگ کے درجہ حرارت کے گیجز کی جانچ کی۔ اس کے علاوہ، شفٹ سٹاف کو حفاظتی تدابیر پر خصوصی لیکچر دیا تاکہ کام کے دوران ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ مزید برآں، موسم گرما کے دوران نظام کی مسلسل نگرانی اور ڈیوٹی کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ گرم موسم کے اثرات سے بجلی کے نظام کو محفوظ رکھا جا سکے اور سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

