mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Tuesday

No: 137/2025

Date: 20-05-2025

ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس سی میپکو کا کوٹ ادو۔ کوٹ سلطان ٹرانسمیشن لائن کی سائٹ کا دورہ

ایڈیشنل چیف انجینئر گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) میپکو سید محمد مبشررضوی نے کوٹ ادو تا کوٹ سلطان ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے سلسلے میں درپیش رائٹ آف وے  کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران افسران نے منصوبے کے متاثرہ مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مقامی سطح پر پیش آنے والی رکاوٹوں اور مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا جنہوں نے افسران کو مختلف مقامات پر درپیش رائٹ آف وے کے معاملات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل چیف انجینئر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مربوط روابط قائم کرتے ہوئے فوری طور پر مسائل کا حل نکالیں تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹرانسمیشن لائن منصوبہ علاقائی ترقی اور توانائی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے نہایت اہم ہے۔دورے کے اختتام پر افسران نے عزم کا اظہار کیا کہ تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا اور منصوبے کی تکمیل میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر جی سی ڈویژن جی ایس سی سید عمران بخاری بھی موجود تھے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔