Friday
No: 106/2025
Date: 18-04-2025



جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔رحیم آباد صادق آباد/سٹی ہارون آباد میں 57لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر5نادہندگان کے ٹرانسفارمرز،15 میٹرز اور سولر انورٹرز اُتارلئے۔16افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔بجلی چوروں کے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر کھوسہ او ایس ڈی او رحیم آبادسب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی بھورل کوش، بستی ولانہ چوک چدھڑ، بستی چیف اور بستی عبداللہ شاہ میں 50لاکھ84ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 5نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز، 6مقامات سے ایل ٹی لائنیں،سولر انورٹرز اورمیٹرز اُتارلئے۔آپریشن کے دوران 11افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھی بھیج دی گئیں۔ ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن صادق آباد اعجاز احمد کی سربراہی میں ٹیم نے نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن کیا۔ 6لاکھ16ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 9نادہندگان کی بجلی منقطع کرکے تنصیبات اُتارلیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین ہارون آباد ڈویژن ناصر محموداور ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن ہارون آبادمحمد عمران فاروق کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس فورس کی جوائنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 65رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 9لاکھ93ہزارروپے واجبات وصول کرلئے جبکہ 4لاکھ56ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 9مستقل نادہندگان کے سنگل فیز میٹرز اور پی وی سی اُتارلی۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی کی ہدایت پر ایکسین سیکنڈ ساہیوال ڈویژن فیصل ظفر اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ساہیوال امیر نواب مہمند کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف نائٹ آپریشن کیا۔چک125-9-L میں چیکنگ کے دوران 5افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جعفر علی کے نام سے نصب زرعی ٹیوب ویل اکاؤنٹ نمبر 29-15551-1348602پر بوگس میٹر نصب کرکے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ شہبازعلی، محمد عباس، محمد منشا اور محمد نواز کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ساہیوال امیر نواب مہمند کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں کے زیر استعمال تنصیبات اُتارلیں اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھجوادی ہیں۔