mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Sunday

No: 135/2025

Date: 18-05-2025

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ٹبہ سلطان پور میلسی، سٹی وہاڑی، راجن پور تونسہ، ساہیوال میں آپریشن کرکے 92لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 14ٹرانسفارمرز اور انورٹرز اُتارلئے۔ 21نادہندگان اور بجلی چور موقع سے گرفتار۔ مقدمات درج کروادئیے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ٹبہ سلطان پور میلسی اور سٹی سب ڈویژن وہاڑی میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین میلسی ڈویژن رانا محمد تنویر اور ایس ڈی اوٹبہ سلطا ن پور سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ چک 47/10-R، ظہیر آباد، چک 74B/15-L، اڈاگڑھاموڑ، چک 198/WB، بستی اوڈوں والی میں 17لاکھ روپے 50ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اُتارلیں۔ 4ٹرانسفارمرز، 3انورٹرز اور پی وی سی تاریں اُتاری گئیں۔ آپریشن کے دوران مستقل نادہندگان سے 4لاکھ روپے سے زائد سابقہ بجلی بل بھی وصول کئے گئے۔ایکسین وہاڑی ڈویژن عمار صدیقی کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ٹرانسفارمر، 3انورٹرز، 3میٹرز اور تاریں اُتارلیں جبکہ نادہندہ صارفین سے 3لاکھ 50ہزارروپے بقایاجات وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران 2افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنکے خلاف  مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین راجن پور ڈویژن منوج کمار اور ایس ڈی او فاضل پور سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بستی فاروق گوپانگ، بستی ہاشم، بستی سونترا اور بستی سری بوسن میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ چاروں بستیوں میں 31بجلی چوروں کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ چاروں بستیوں کے ٹرانسفارمرز اور ایل ٹی لائنیں اُتارلی گئیں جبکہ رینجرز اورپولیس فورسز کے ہمراہ آپریشن میں 25لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 17مستقل نادہندگان کو موقع سے گرفتارکرکے حوالات منتقل کیاگیا۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔ایکسین تونسہ ڈویژن اللہ وڑایوکی سربراہی میں ٹیم نے شہر کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کرکے 2بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکروادیا۔دونوں بجلی چورایئرکنڈیشنرز لگاکر بجلی چوری کررہے تھے۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن تونسہ نے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی بھیج دیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن ساہیوال سرکل ناصر محمودفانی کی ہدایت پرمختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین اور ایس ڈی اوکی سربراہی میں ٹیم نے 31لاکھ22ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5نادہندہ کاشتکاروں کی بجلی سپلائی منقطع کرکے جمپرز اُتارلئے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔