mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Monday

No: 130/2025

Date: 13-05-2025

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جنوبی پنجاب میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کررواں ماہ کے دوران 526بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 382ایف آئی آرز درج کر لی گئیں اور 59بجلی چوروں کو موقع سے حراست میں لیکر حوالات منتقل کردیاگیا۔ترجمان میپکو کے مطابق کارروائی کے دوران چوری میں ملوث افراد کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے جبکہ چوری شدہ یونٹس کا تخمینہ لگا کر ان پر4کروڑ67 لاکھ روپے کے جرمانہ بلز جاری کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بجلی چوری کی مختلف اقسام، جیسے کہ کنڈا سسٹم، میٹر کی چھیڑ چھاڑ اور ڈائریکٹ لائن کنکشنز کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ کئی صارفین کے میٹرز ضبط کر کے فورنزک تجزیے کے لئے ایم اینڈ ٹی لیبارٹریز میں بھجوائے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گُل محمد زاہدنے کہا کہ ایسے تمام صارفین جو بجلی چوری میں ملوث پائے جائیں گے انہیں نہ صرف بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے بلکہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج ہوں گے جن میں قید اور جرمانہ دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے شہریوں /صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع ہیلپ لائن یا قریبی میپکو دفتر کو دیں تاکہ اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔یکم تا 12مئی 2025ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 70بجلی چوروں کو 51لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 70بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 17افراد گرفتارہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 69صارفین کو 20لاکھ 70ہزارروپے جرمانہ عائد اور 69مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 20بجلی چوروں کو 46لاکھ 30ہزارروپے جرمانہ عائد اور6ایف آئی آرز درج، بہاولپورسرکل میں 87صارفین کو 66لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد اور 76 مقدمات درج جبکہ ایک بجلی چور گرفتارہوا۔ساہیوال سرکل میں 73افرادکو ایک کروڑ56لاکھ 20ہزارروپے جرمانہ عائد اور59مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 41 صارفین کو9لاکھ 20ہزارروپے جرمانہ عائد اور41مقدمات درج ہوئے اور تمام بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکرلیاگیا۔مظفرگڑھ سرکل میں 79صارفین کو51لاکھ 60 ہزارروپے جرمانہ عائد اور42ایف آئی آرز درج، بہاولنگرسرکل میں 25صارفین کو30لاکھ 70ہزارروپے جرمانہ عائد اور10مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 62 صارفین کو 35لاکھ 20ہزارروپے جرمانہ عائد اور 9مقدمات درج ہوئے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔