ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے رانا محمد سرفراز کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ سروسز) میپکو ہیڈ کوارٹر کی خالی پوسٹ پر تعینات کردیاہے۔ ان کی تعیناتی کرنٹ چارج بنیاد پر کی گئی ہے۔ انہوں نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ رانا محمد سرفراز ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن /ایچ آر) ایم اینڈ ٹی فرسٹ میپکو ملتان فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کے پاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن۔II) میپکو ہیڈ کوارٹر کی اضافی ذمہ داریاں بھی تھیں۔