mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Tuesday

No: 76/2025

Date: 18-03-2025

رمضان المبارک میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں سحر /افطار/تراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ میپکو کے تمام 11KV فیڈرز سے بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکی ہدایت پر صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے9آپریشن سرکلوں کے گرڈاسٹیشنوں، کسٹمرسروسز سنٹرز اور کسٹمر کمپلینٹ سنٹرز میں سٹاف نے ڈیوٹیاں دیں جبکہ ایس ڈی اوز، ایکسین، ڈپٹی ڈائریکٹرزٹیکنیکل اور سپریٹنڈنگ انجینئرز بھی سحرو افطار میں الرٹ رہے اور بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی۔ پاورکنٹرول سنٹر میں سحر وافطار کے اوقات میں خصوصی طورپر بجلی ترسیل کی نگرانی کی جارہی ہے۔ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل سید محمد مبشر رضوی کی سربراہی میں ایڈیشنل ایکسین سیفٹی ملتان سرکل تاج محمود قمر، ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن محمد علی طاہر نے ملتان سرکل کنٹرول روم بجلی فراہمی کی نگرانی کی جبکہ میپکو مظفرگڑھ سرکل کے کنٹرول روم میں ایس ڈی اوز نے بجلی فراہمی اور صارفین کی شکایات کے اندراج و ازالے کی مانیٹرنگ کی۔

اپنی زبان منتخب کریں۔