mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 78/2025

Date: 20-03-2025

ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی کی ایچ ٹی اور میوٹ میٹرز کے حوالے سے ایس ای رحیم یار خان سرکل سے ملاقات

ریجنل منیجر میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ (ایم اینڈ ٹی) فرسٹ راجیش کمارراٹھی نے ہائی ٹینشن کنکشنز اور میوٹ میٹرز کی فوری تبدیلی سے متعلق امور کے لئے رحیم یار خان سرکل کا دورہ کیا اور سپریٹنڈنگ انجینئر رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خراب ہائی ٹینشن کنکشنز اور میوٹ میٹروں کے باعث پیدا ہونے والے نقصانات، بجلی کی درست و بروقت بلنگ اور سسٹم کی کارکردگی پر منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ ڈیٹا کی فراہمی، فیلڈ سروے کی مدد سے درست معلومات اکٹھی کرنے اور فوری ایکشن پلان تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔ریجنل منیجر نے کہاکہ خراب اور میوٹ میٹرز کی بروقت تبدیلی کمپنی کے ریونیو کو بچانے کے لیے ناگزیر ہے اور تاخیر سے نہ صرف مالی نقصان کا خدشہ ہے بلکہ صارفین کا اعتماد بھی متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، لیاقت پور ڈویژنوں کے افسران خراب میٹروں کی تازہ فہرست ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں تاکہ جلد از جلد تبدیلی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ایس ای آپریشن نے بتایا کہ متعلقہ فیلڈ دفاتر کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور فہرست آئندہ چند دنوں میں ایم اینڈٹی آفس کو فراہم کر دی جائے گی تمام افسران اور ٹیکنیکل عملے کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس کام کو اولین ترجیح دیں۔دونوں افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایم اینڈ ٹی اور آپریشنز ونگ کے درمیان مربوط اور مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ میٹرز کی تبدیلی بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کی جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ ٹی سلیم شاد، چاروں ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔