mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Friday

No: 99/2025

Date: 11-04-2025

زیر التواء نئے کنکشنوں کی درخواستوں پر میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے زیر التواء نئے کنکشنوں کی درخواستوں پر میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 31مارچ2025ء تک ڈیمانڈنوٹسز اداکرنے والے گھریلو اور کمرشل درخواست گزاروں کو نئے کنکشنز کی فراہمی کے لئے 44ہزار 37سنگل فیز میٹرز اور 4لاکھ40ہزار370 میٹرپی وی سی تار فراہم کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال وینس کی جانب سے جاری ہونے والی ایلوکیشن کے مطابق 42983گھریلو(ڈومیسٹک) اور 1054 تجارتی(کمرشل) نئے کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔ ملتان سرکل کو نئے گھریلو اورکمرشل کنکشنز کی فراہمی کے لئے 5801سنگل فیز میٹرز اور 58010میٹر پی وی سی تار، ڈی جی خان سرکل کو 4210سنگل فیز میٹرز اور 42100میٹر پی وی سی،وہاڑی سرکل کو 3879سنگل فیز میٹرز اور 38790میٹر پی وی سی،بہاولپور سرکل کو 4128سنگل فیز میٹرز اور 41280میٹر پی وی سی،ساہیوال سرکل کو 6095سنگل فیز میٹرز اور 60950میٹر پی وی سی،رحیم یار خان سرکل کو 4117سنگل فیز میٹرز اور 41170میٹر پی وی سی،مظفرگڑھ سرکل کو 7825سنگل فیز میٹرز اور78250میٹر پی وی سی،بہاولنگر سرکل کو3918سنگل فیز میٹرز اور 39180میٹر پی وی سی، خانیوال سرکل کو 4064 سنگل فیز میٹرز اور40640میٹر پی وی سی فراہم کی گئی ہے۔ تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریجنل سٹور ملتان /ڈی جی خان /بہاولپور/ساہیوال سے میٹرز اور پی وی سی حاصل کرکے فوری نئے کنکشنز نصب کئے جائیں اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔
اپنی زبان منتخب کریں۔