Wednesday
No: 117/2025
Date: 30-04-2025



سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوخانیوال سرکل کی افسران سے ریکوری اہداف کے حصول پر گفتگو
سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکوخانیوال سرکل مشتاق احمداٹھنگل نے کہا ہے کہ گھریلو، کمرشل،صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز سے رننگ بلوں /واجبات/بقایاجات وصول کرنے کے لئے ریکوری آپریشن کومزیدتیزکیاجائے۔ فیلڈافسران اورسٹاف ڈیفالٹرزکے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھیں۔ ایکسین اور ایس ڈی اوز بقایاجات کی وصولی کے لئے ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں آپریشن کریں۔وہ میپکو خانیوال سرکل کمپلیکس میں افسران سے ریکوری اہداف کے حصول پر گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میپکو ڈیفالٹرزسے کوئی رعایت نہ کی جائے چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے سرکل خانیوال کے فیلڈافسران اورسٹاف کوہدایت کی ہے کہ رننگ بلو ں کے ساتھ ساتھ بقایاجات وصول کئے جائیں اور رپورٹ سرکل آفس بھجوائی جائے۔ ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے میپکوافسران اورسٹاف کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے ذمہ میپکو کے بل اور بقایاجات جلدازجلد اداکریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور کنکشنز منقطع ہونے کی پریشانی سے بچ سکیں۔