Tuesday
No: 110/2025
Date: 22-04-2025



سیفٹی سیل ملتان کی ٹیم کی حسن پروانہ کے علاقہ میں سیفٹی ایس او پیز کا جائزہ
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نوازبھٹی کی ہدایت پر لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے، لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے، سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے کام کرنے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ایکسین سیفٹی ملتان سرکل تاج محمود قمرکی زیرنگرانی سیفٹی انسپکٹر ملتان سرکل سجاد قیصر بھٹہ نے حسن پروانہ سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں لائنوں کے اوپر سے گزرنے والی شاخوں کی کٹائی، لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی درستگی کرنے والی ٹیم کی چیکنگ کی۔سیفٹی ٹیم نے سٹاف کو سیفٹی لیکچر دیا اور انہیں ایچ وولٹیج ڈیٹیکٹر اور گراؤنڈنگ/ارتھنگ سیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف محکمانہ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور پرمٹ کے بغیر لائن پر کام نہ کرے سیفٹی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔