mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Monday

No: 115/2025

Date: 28-04-2025

سی ای او میپکو کا ڈی جی خان سرکل کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ لیا

  چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر گُل محمد زاہدنے ڈی جی خان سرکل کا دورہ کیا اور سخت ہدایات جاری کیں کہ نقصانات کو کم کیا جائے، بجلی چوری مکمل طور پر ختم کی جائے۔ ڈیفالٹرز سے ریکوری یقینی بنائی جائے اور سکیننگ میٹرز کی تنصیب کے اہداف کو ہر صورت میں حاصل کیا جائے۔ انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات دئیے اور اہداف کے حصول پر زور دیا۔انہوں نے ڈی جی خان ڈویژن کی ناقص کارکردگی پر شدید ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ان معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرنے اور مستقل نادہندگان کے ناموں سے نصب دیگر کیٹگریز کے کنکشنز بھی فوری طورپر چیک کرکے منقطع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور سکیننگ میٹرز نصب کرکے بجلی چوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیاجائے۔ انہوں نے چیف انجینئر /سرکل مانیٹر محمداصغر گھلو اور سپریٹنڈنگ انجینئر ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد کو ہدایت کی کہ ڈی جی خان ڈویژن کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور اہداف حاصل کرنے کے لئے آپریشنل افسران کو فیلڈ میں بھیجاجائے۔ مالی سال کے اختتام پر مقرر کردہ اہداف حاصل نہ کرنے والے آپریشنل افسران کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں اور افسران کو سراہاجائیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لائن اسٹاف کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔میپکو چیف نے تمام فیلڈ دفاتر کے افسران کو ہدایت کی کہ ہر روز”روزانہ سیفٹی واک“ کا اہتمام کیا جائے، جس میں لائن سٹاف کو سیفٹی کے بنیادی اصولوں کی یاد دہانی کرائی جائے اور حفاظتی سامان کا معائنہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی تمام لائن مین کو حفاظتی آلات (سیفٹی کٹ، گلوز، ہیلمٹ، سیفٹی بیلٹ وغیرہ) کا استعمال یقینی بنانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیلڈ وزٹ کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے۔ سیفٹی کے اصولوں کی پابندی نہ صرف ملازمین کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ کمپنی کی کارکردگی اور نیک نامی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام آپریشن سرکلوں کے سیفٹی سیل کے ایس ڈی اوز اور سیفٹی انسپکٹرز ہفتہ میں تین سیفٹی واکس کریں اور کام کے مقامات کا اچانک دورہ کریں جس میں ٹرانسفارمرز سب اسٹیشنوں اور ہائی ٹینشن لائنوں پر کام کو چیک کیاجائے۔ کوئی بھی کام پی ٹی ڈبلیو اور ارتھنگ کے بغیر نہیں کیاجائے گا اور کام شروع ہونے سے پہلے 11KVڈیٹیکٹر اور بیپرز کا استعمال لازمی ہے۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ لائن سپریٹنڈنٹ /فیڈر انچارج اور سیفٹی انسپکٹر کو معطل کیاجائیگا۔

اپنی زبان منتخب کریں۔