mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Saturday

No: 100/2025

Date: 12-04-2025

صارفین کو موسم گرما میں بلاتعطل اور بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میپکو موسیٰ پاک ڈویژن کے2فیڈرز کالوڈ دوسرے گرڈاسٹیشن پر منتقل کردیاگیا

ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ میپکو موسیٰ پاک ڈویژن کے2فیڈرز سے منسلک صارفین کو موسم گرما میں بلاتعطل اور بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے لوڈ دوسرے فیڈر پر منتقل کردیاگیاہے۔  132KVخانیوال روڈ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVمحمودکوٹ اور موسیٰ پاک فیڈرز کا لوڈ 132KVپنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فاؤنڈیشن(پی جی ایچ ایس ایف) گرڈاسٹیشن پر شفٹ کیاگیاہے۔ ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ملتان، میپکو موسیٰ پاک ڈویژن کی ٹیموں نے گزشتہ روز علی الصبح شفٹنگ کا کام شروع کیا اور نئے پینل نصب کرکے لوڈشفٹنگ کا منصوبہ مکمل کیا۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا نے کہا کہ دونوں فیڈرز کا لوڈ دوسرے گرڈاسٹیشن پر منتقل ہونے سے ہزاروں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔لائن سٹاف نے سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمدکرکے فیلڈاورگرڈاسٹیشن میں کام کیا۔ ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر اور ایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویژن راشد محمودکی سربراہی میں سیفٹی انسپکٹر سجاد قیصر بھٹہ نے لوڈشفٹنگ ورک کی نگرانی کی اور منصوبہ بروقت مکمل کیاگیا۔
اپنی زبان منتخب کریں۔