Friday
No: 119/2025
Date: 02-05-2025


لائن سپریٹنڈنٹس گریڈ سیکنڈ سے گریڈ فرسٹ میں پروموشن
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ عہدے کے 9ملازمین کو پروموشن کے لئے موزوں قراردیتے ہوئے ترقی دیدی ہے اور انہیں لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ کے عہدے پر ترقی دیکر خالی آسامیوں پر آپریشن سرکلوں /مختلف شعبوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اینڈ ایم پی میپکو عبدالرزاق کاشف کے مطابق گریڈ 14سے گریڈ 15میں ترقی پانے والے لائن سپریٹنڈنٹس میں راشد رشید (جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد)، محمد عمران (غلہ منڈی سب ڈویژن ملتان)، محمد زاہد (کنسٹرکشن فرسٹ سب ڈویژن ملتان)، محمد اجمل (موسیٰ پاک ڈویژن ملتان)، اظہر حسین (کوٹ ادو سیکنڈسب ڈویژن)، ندیم ہاشمی (سٹی ڈویژن ملتان)، سید تصور حسین (کنسٹرکشن سب ڈویژن ڈی جی خان)، شاہ نواز خان (کنسٹرکشن سب ڈویژن لیہ) اور محمد ابو سعید (کنسٹرکشن سیکنڈسب ڈویژن ملتان) شامل ہیں۔