mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 112/2025

Date: 24-04-2025

لڈن وہاڑی/میاں والی قریشیاں رحیم یار خان کی بستیوں /چکوک میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر بجلی چوروں کی سرکوبی اور واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔لڈن وہاڑی /میاں والی قریشیاں خانپور میں ایک کروڑ49لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 20نادہندگان کے ٹرانسفارمرز، انورٹرز اور میٹرز اُتارلئے۔4نادہندگان اور بجلی چور موقع سے گرفتار۔ مقدمات درج کروادئیے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکووہاڑی سرکل وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین وہاڑی ڈویژن عمار صدیقی اور ایس ڈی اولڈن سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے موضع داد کمیرہ، موضع کچھی، موضع تجوانہ، موضع تودار، موضع بھنڈی ساسول، کوٹ محمد حسین اور موضع غفور واہ میں ایک کروڑروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6نادہندہ صارفین کے سولر انورٹرزاور 2زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے۔ آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 19لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کئے گئے۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین خانپورڈویژن اور ایس ڈی اومیاں والی قریشیاں سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے بستی رشید خان کورائی، بستی اکمل خان کورائی، بستی زوار حسین کورائی، بستی سرفراز بھاؤلہ اور دیگر بستیوں /چکوک میں 43لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 14نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے۔ 5ٹرانسفارمرز، 3انورٹرز، 4سنگل فیز میٹرز اور 9مقامات سے ایل ٹی لائنیں اُتاری گئیں۔جوائنٹ فورسز نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے موقع پر 12لاکھ50ہزارروپے واجب الادا رقم بھی وصول کی جبکہ 4بجلی چوروں اور نادہندگان کو موقع سے حراست میں لیکر حوالات منتقل کیاگیا۔ چیکنگ کے دوران 5افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔

اپنی زبان منتخب کریں۔