mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Friday

No: 99/2025

Date: 11-04-2025

محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 2جونیئر کلرکس معطل

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 2جونیئر کلرکوں کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معطل ہونے والوں میں میپکو شاہ رکن عالم ڈویژن کے جونیئر کلرک محمد شعیب سلیم اور واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن کے جونیئر کلرک حیدر علی شامل ہیں۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اپنی زبان منتخب کریں۔