mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Sunday

No: 101/2025

Date: 13-04-2025

محکمانہ کیسز میں 8ایس ڈی اوز اور اہلکاروں کو سزائیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 8ایس ڈی اوز اور اہلکاروں کو سزائیں سنادی ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے محکمانہ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن بوریوالہ طلحہ محمود کی دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں جبکہ انچارج سب آفس فورٹ منرو /لائن سپریٹنڈ نٹ گریڈ II محمد اشرف کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔ میپکو ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ ملتان کے پروڈکشن انچارج /لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمد افتخار حاجی کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر216533روپے اورایم اینڈ ٹی وہاڑی کے ٹیسٹ اسسٹنٹ محمدا قبال کی ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ ملتان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر 54133روپے ریکوری کرنے کا حکم دیاہے۔ دونوں اہلکاروں سے ریکوری تین ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے تناسب سے کرنے کا حکم دیاگیاہے۔ میپکو وہاڑی سرکل کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIمحمد وقار انجم کی لڈن سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں 2سال کے لئے دودرجہ تنزلی اور لڈن سب ڈویژن وہاڑی کے لائن مین گریڈIIمحبوب عالم کی2سال کے لئے اسسٹنٹ لائن مین کے عہدے پر تنزلی کی گئی ہے
اپنی زبان منتخب کریں۔