Tuesday
No: 131/2025
Date: 14-05-2025


محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 10افسران و اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو محمد اصغر خان گھلو نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے گلشن آباد سب ڈویژن جامپور کے قائمقام میٹرانسپکٹر عبدالخالق کے خلاف کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانے اور غلط بلنگ کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر موجود سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی سزا سنادی ہے۔کوٹ چھٹہ سب ڈویژن کے قائمقام میٹرسپروائزر II خالد اسماعیل، راجن پور سب ڈویژن کے میٹرسپروائزر IIخالد بلال، غازی سب ڈویژن ڈی جی خان کے قائمقام میٹرانسپکٹر محمد سلیم کے موجودہ سکیل میں 2،2 سال کے لئے دو درجہ تنزلی، فاضل پور سب ڈویژن راجن پور کے قائمقام میٹر انسپکٹر شعیب الرحمن اور کوٹ مٹھن سب ڈویژن کے میٹرسپروائزر IIکنور محمد عامر کے موجودہ سکیل میں تین، تین سال کے لئے تین درجہ تنزلی کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ IIرورل سب ڈویژن ٹبی قیصرانی محمد اشرف کی بطور انچارج میپکو فورٹ منرو سب ڈویژن آفس تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی سزا دی ہے۔ جامپور سب ڈویژن کے قائمقام میٹرسپروائزر IIشاہد اقبال کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔ راجن پور سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ سید افتخاراحمد کی بطورقائمقام ایس ڈی او فاضل پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔ایس ڈی ا وکوئٹہ روڈسب ڈویژن ڈی جی خان عامر شریف کو تنبیہ کی گئی ہے۔