mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Friday

No: 106/2025

Date: 18-04-2025

ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں سیفٹی واک

ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی کی ہدایت پر لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے، لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے، سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے شہر میں سیفٹی واک کی گئی۔ایڈیشنل ایکسین سیفٹی ملتان سرکل تاج محمود قمرکی زیرنگرانی سیفٹی انسپکٹر ملتان سرکل سجاد قیصر بھٹہ نے 11KV چاندماڑی پر 100KVAکے ٹرانسفارمر کی مرمت اور ایس ڈی او قصبہ مڑل سب ڈویژن حافظ محمد رضوان کی سربراہی میں کنسٹرکشن سیکنڈسب ڈویژن کی ٹیم نے رام کلی ملتان کی اضافی آباد ی میں ٹرانسفارمر کی تنصیب کرنے والی ٹیم کی چیکنگ کی۔سیفٹی ٹیم نے ایس ڈی او قصبہ مڑل سب ڈویژن حافظ محمد رضوان، ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن شیخ محمد عمران اور لائن سپریٹنڈنٹ محمد سعید کے ہمراہ سٹاف کو سیفٹی لیکچر دیا اور انہیں ایچ وولٹیج ڈیٹیکٹر اور گراؤنڈنگ/ارتھنگ سیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  لائن سٹاف محکمانہ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور پرمٹ کے بغیر لائن پر کام نہ کرے سیفٹی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپنی زبان منتخب کریں۔