سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں سٹی سب ڈویژن وہاڑی میں نادہندگان بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین وہاڑی ڈویژن عمار صدیقی اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن وہاڑی کی سربراہی میں ٹیم نے چک 19،21،23،27ڈبلیوبی، چک 485ای بی اور کوٹ سادات میں ایک کروڑروپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 7نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے۔ میٹرز، ٹرانسفارمرز، انورٹرز، سٹیبلائزرز اور پی وی سی اُتارلی گئی۔ آپریشن میں نادہندگان سے 12لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کرلئے۔