mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 78/2025

Date: 20-03-2025

میپکو بہاولنگر ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

سیفٹی کلچر کے فروغ کے سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی ہدایت پر منچن آبادسب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ایکسین میپکو بہاولنگر ڈویژن ثناء  اللہ ظفر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیفٹی سیمینارز کا مقصد لائن سٹاف میں دوران ڈیوٹی سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ زندگی اللہ کی طرف سے عطا کردہ عظیم اور انمول نعمت ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔اس نعمت کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ لائن سٹاف اپنی زندگی،اپنے خاندان اور بچوں کے مستقبل پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ہمیشہ سیفٹی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسر انجام دیں۔ لائن سٹاف فیلڈ میں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈ پی چیک کریں اور کھمبوں /ٹرانسفارمرز پرکام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹوورک ہرصورت حاصل کیاجائے۔لائنوں کوارتھ کرکے بجلی بندہونے کی تصدیق ہونے تک کام کاآغازنہ کیاجائے۔ایس ڈی او سیفٹی اینڈ ٹریننگ بہاولنگر سرکل غلام سرور، سیفٹی انسپکٹر /اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ایس سی میپکو ہیڈ کوارٹر حمید الرحمن اور ایس ڈی او منچن آبادسب ڈویژن نبیل احمد قریشی نے کہا کہ لائن مین ہمارے ہیرو ہیں۔خدارا سیفٹی ہدایات پرمن وعن عمل کریں اوراپنے خاندان،بچوں کا خیال رکھیں۔اگر کسی سپروائزر نے لائن سٹاف کو سیفٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور لائنوں پرکام کرنے کے لئے مجبور کیاتوان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ زونل سیکرٹری عبد الصمد جوئیہ نے کہاکہ سیفٹی ہدایات اور قوانین پر عمل کرنے سے ہی حادثات سے بچا جاسکتاہے۔ لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیر ہرگزکام نہ کریں۔سیفٹی سیمینار میں ایس ڈی او منڈی صادق گنج سب ڈویژن اور ایس ڈی او میکلوڈ گنج سب ڈویژن کے ساتھ سپروائزری اور لائن سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعدازاں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت اور لائن سٹاف کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور ایکسین بہاولنگر ڈویژن نے سیمینار میں موجود لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی/پی پی ای کی فزیکلی چیکنگ بھی کی۔
اپنی زبان منتخب کریں۔