Thursday
No: 132/2025
Date: 15-05-2025



میپکو ریجنل کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹر کی ٹیم کی خانیوال میں مختلف کیڈرز کے افسران و اہلکاروں کو ای اوپس کی تربیت
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو خانیوال سرکل میں ”الیکٹرانک آپریشنز (ای او پس)“شروع کرنے کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں خانیوال اور کبیر والا ڈویژنوں کے افسران اور تکنیکی و کمرشل عملے نے شرکت کی۔ریجنل کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹر (سی ایف سی) کی فوکل پرسن شاہین اکرم کی زیرنگرانی ایس ڈی اوز، لائن سپریٹنڈنٹس، ایس ڈی سی کمرشل، ریونیو آفیسرز اور لیول ون کے سٹاف نے حصہ لیا۔ سیشن میں بتایاگیا کہ نئے بجلی کنکشن کے لئے درخواست سے لے کرتنصیب تک کا تمام عمل اب مکمل طور پر ای اوپس پلیٹ فارم کے ذریعے ممکن ہے۔ اس سے شفافیت، رفتار اور صارف کی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔افسران کو ای اوپس سسٹم کے ذریعے تکنیکی مسائل، لائن فالٹس اور صارفین کی شکایات کی فوری وصولی، اندراج اور ازالے کے جدید طریقے سکھائے گئے۔ اس نظام سے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور فوری رسپانس ممکن بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد میپکو کے عملے کو جدید ڈیجیٹل سسٹمز سے ہم آہنگ کرنا اور صارفین کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناہے۔میپکو انتظامیہ کی جانب سے ایسے تربیتی سیشنز کا دائرہ کارریجن بھر میں پھیلایاجارہاہے تاکہ کمپنی کا ہر سطح کا عملہ ای اوپس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مکمل عبور حاصل کر کے صارفین کی خدمت میں بہترین کردار ادا کر سکے۔