mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 78/2025

Date: 20-03-2025

میپکو ریجن میں بجلی بندش کا شیڈول

میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں کریش مینٹینینس پروگرام،ضروری مرمت،لائنوں کی درستگی و تنصیب، فیڈرز کی ایریاپلاننگ، بائفرکیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے22مارچ 2025ء (بروزہفتہ) کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔ صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیج 2 MEPCO Today سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بندش سے مظفر گڑھ سرکل کے11KVسی ٹی ایم اورمحمود ٹیکسٹائل ملزفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KVسٹی2لیہ،عیدہ گاہ،واراں سیراں، سٹی فتح پوراور بارو شریف فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVچوبارہ،ترکو، ٹی ایچ کیو،نواں کوٹ اورنواں کوٹ سٹی فیڈرز سے چھ بجے صبح سے نو بجے صبح تک،ڈی جی خان سرکل کے11KVنظام آباد،سانگراورتونسہ سٹی فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVسٹی چوٹی،قائم والا، تال پور، ائیر پورٹ، لغاری، نواں شیر، چک بزدار اور چک برمانی فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،وہاڑی سرکل کے11KV تبارک واہ،ظہیر نگر، بی اینڈ آر، حبیب کالونی اور شفیق شہیدفیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
اپنی زبان منتخب کریں۔