Thursday
No: 78/2025
Date: 20-03-2025



میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن میں رمضان المبارک کے دوران بھی ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔علی پور سادات/سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولنگر میں 52لاکھ74ہزار روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 6ٹرانسفارمرز اور کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین شجاع آباد ڈویژن طارق محمود ڈار اور ایس ڈی اوعلی پورسادات سب ڈویژن مبشر علی حسن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔بستی نواں یاراں والا، بستی سہنتی، ٹھیکلانگ شمالی، بستی موسن والی، بستی شیخو والی، بستی ٹبہ حافظ والا، حافظ والا، بستی نوروانی والا، بستی غریب آباد اور بستی خاکی میں آپریشن کے دوران 5بجلی چور اور ڈیفالٹرز کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔ 34لاکھ79ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پرایک نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارف کاٹرانسفارمر اور 2نادہندگان کے میٹر زاُتارلئے جبکہ ایک ڈیفالٹر سے ڈیڑھ لاکھ روپے واجبات بھی موقع پر وصول کئے گئے۔چیکنگ کے دوران 3افراد ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں 2لاکھ71ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگرسرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین چشتیاں ڈویژن نوراحمد کھوسو کی سربراہی میں ٹیم نے سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔بستی لاڈرے، قبول فتانی، لونا ہاتھرڈ اور گردونواح میں 17لاکھ95ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر5نادہندہ کاشتکاروں کے ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزاورمیٹرز اُتارلئے جبکہ آپریشن کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے واجبات وصول کئے گئے۔