Wednesday
No: 97/2025
Date: 09-04-2025



میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔سردارپور کبیروالہ/میاں والی قریشیاں خانپور/میکلوڈگنج بہاولنگر/وہواتونسہ/گلشن آباد جامپور میں 48لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 7نادہندگان کے ٹرانسفارمرز،بجلی چوری کے سدباب کے لئے16چکوک سے ایل ٹی لائنیں اُتارلیں۔ 8بجلی چور/نادہندگان موقع سے گرفتارکروادئیے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصراللہ خان ناصراور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین کبیروالہ ڈویژن ملک کاظم حسین اورایس ڈی اوسردارپور سب ڈویژن عامر فاروق کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے کڈن کسی، حشمت مرالی، خارنسے سالا، ممدال، چراغ بیلا اور ہیڈ سردارپور کے علاقوں میں 38لاکھ50ہزار روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 3نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز،10میٹرزاور 486میٹر ایل ٹی لائنیں اُتارکر قبضہ میں لے لیں جبکہ آپریشن کے دوران5 بجلی چوربھی ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنکے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن رحیم یار خان سرکل محمدرفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین خانپور ڈویژن اقبال حسین بھٹوکی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورس نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے میاں والی قریشیاں سب ڈویژن کے علاقو ں /بستیوں بستی واحد بخش کلار، بستی خان محمد، بستی مراد خان مستوئی، بستی مرید حسین رونگھا، بستی خیر محمد رند، بستی سمن رند، بستی رحیم بخش مانک، بستی غلام نبی مانک، بستی ڈھنڈو، بستی سہراب اور بستی درکھانہ میں آپریشن کرکے بجلی چوری کے سدباب کے لئے 12ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور 8مقامات سے ایل ٹی لائنیں اُتارلیں۔ پوری، پوری بستیاں ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کررہی تھیں جبکہ چیکنگ کے دوران 5افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور انہیں ایک لاکھ40 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولنگرسرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین بہاولنگر ڈویژن ثناء اللہ ظفر اورایس ڈی او میکلوڈگنج سب ڈویژن قمر نواز خان کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے سید پورہ، بستی بلوچاں والی، عثمان پورہ،چک صادق والا، پیر خالصی اور جامو راموکا میں 8 لاکھ 65 ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 8میٹرزاُتارکر قبضہ میں لے لئے جبکہ آپریشن کے دوران نادہندگان سے 8 لاکھ80ہزارروپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔ ایک بجلی چوربھی ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیاجسکے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دیدی گئی۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد کی ہدایت پر ایکسین تونسہ ڈویژن نے وہوا سب ڈویژن مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو اور پولیس فورس نے مختلف مقامات پر آپریشن کرکے 3 نادہندگان کو موقع سے گرفتار کروادیاگیا جبکہ ڈیڈ ڈیفالٹر سے ایک لاکھ روپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔ایکسین راجن پور ڈویژن اور ایس ڈی او گلشن آبادسب ڈویژن جامپور کی سربراہی میں ٹیم نے بستی آدی والا میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔ میپکو اور پولیس کی جوائنٹ فورس نے آپریشن کرکے 3منی گرڈاسٹیشنز پکڑ لئے جس سے درجنوں گھروں اور دوکانوں کو بجلی سپلائی کی جارہی تھی۔ ٹیم نے تمام ڈائریکٹ تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں جبکہ ایل ٹی لائن بھی اُتارلی گئی۔ بستی آدی والا میں صرف 2میٹرز نصب تھے جبکہ باقی تمام صارفین بجلی چوری کررہے تھے۔ پولیس فورس نے 3بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکرکے حوالات منتقل کیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھی دیدی گئیں۔آپریشن کے دوران 2مستقل نادہندگان بھی گرفتارکروائے گئے جن کے ذمہ 74 ہزارروپے واجب الادا رقم تھی۔