Saturday
No: 107/2025
Date: 19-04-2025



میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن۔ 3نادہندگان موقع سے گرفتار
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈی جی خان اور صادق آباد سے 3نادہندگان گرفتار۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر 4بستیوں اور 12نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان ڈویژن عزیز الرحمن نے فرسٹ سب ڈویژن کے علاقہ بلاک نمبر 43میں ایک سال سے واجبات کی عدم ادائیگی پر اعجاز حسین نامی نادہندہ صارف کو حراست میں لیکر حوالات منتقل کروادیا۔ نادہندہ صارف 12ماہ سے زائد عرصہ سے 85709روپے واجبات کا نادہندہ ہے اور عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع ہے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر کھوسہ او ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے 11لاکھ13ہزارروپے واجبات کی مستقل نادہند محمد طفیل آئس اینڈ آئل ملز صادق آباد کے نام سے نصب دیگر4 گھریلو میٹرز اور ایل ٹی لائن اُتارلی۔27لاکھ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر زورکوٹ روڈ، بستی میاں صاحب، زکریاگارڈن، چک 169/P، بستی بیگار گڑھی، چک 151/Pاورکنڈیر روڈ بنگلہ منٹھار اڈامیں 12نادہندگان کے بجلی میٹرز اور ان کے ناموں سے نصب دیگر کنکشنز منقطع کردئیے جبکہ 2ڈیفالٹرز کو موقع سے حراست میں لیکر حوالات منتقل کردیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں دیدیں۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو صادق آبادڈویژن محسن نذیر کی سربراہی میں ایس ڈی او احمد پور لمہ سب ڈویژن اور ٹیم نے 13لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4بستیوں کی بجلی منقطع کردی اور بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔چیکنگ کے دوران 8افراد ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔