mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Sunday

No: 108/2025

Date: 20-04-2025

میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے آپریشن میں 25افراد موقع سے گرفتار

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔شاہ صدر دین ڈی جی خان اور گلشن آباد جامپور سے 25بجلی چور اور نادہندگان موقع سے گرفتار۔ 83لاکھ40ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 4بستیوں اور 16نادہندگان کے ٹرانسفارمرز، 22میٹرز اُتارلئے۔50سے زائد بجلی چور پکڑے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل ملک خورشیداحمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈی جی خان ڈویژن عزیز الرحمن اور ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے ہارڈ ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بستی ہاشم، لہر والا، بستی گورمانی اور حسین والا میں بجلی چوری اور لاکھوں روپے کی عدم ادائیگی پر 20افراد کو موقع سے گرفتارکرکے حوالات منتقل کردیا۔30لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے سدباب کے لئے 4بستیوں /علاقوں کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 2مقامات سے ایل ٹی لائنیں اور 15سنگل فیز میٹرز اُتارلئے جبکہ چیکنگ کے دوران 20افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ جوائنٹ فورسز نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 9لاکھ روپے واجبات وصول کئے۔ایس ڈی اوگلشن آباد سب ڈویژن جامپور کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ 2لاکھ روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 5مستقل نادہندگان کو موقع سے گرفتارکروادیا۔ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل رحیم یار خان انجینئر محمد رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر اور ایس ڈی او جمال دین والی سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی سون میانی، بستی سچل رانجھا، بستی سلطان پور، بستی طاہر خان بابرا اور بستی خان میں 16لاکھ 62ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی اور چوری پر 6ٹرانسفارمرز اُتارلئے جبکہ چیکنگ کے دوران 23افراد کنڈا سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان کی بجلی تنصیبات بھی اُتارلی گئیں۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین وہاڑی ڈویژن عمار صدیقی اور ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن وہاڑی کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سے واجبات وصول کرنے کے لئے آپریشن کیا۔میپکو، رینجرز او رپولیس کی جوائنٹ فورسز نے 30لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 6زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی۔ نادہندہ کاشتکاروں کے میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تاریں اُتارلیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین بہاولنگر ڈویژن ثناء اللہ ظفر اور ایس ڈی او میکلوڈگنج سب ڈویژن قمر نواز خان کی سربراہی میں ٹیم نے بستی عظیم جھینہ، باکا راموکا، تھان سنگھ، چک بھوندی اور نصیر پور میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 11لاکھ22ہزارروپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے جبکہ 4لاکھ70ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6نادہندگان کی بجلی منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلیں۔

اپنی زبان منتخب کریں۔