Wednesday
No: 77/2025
Date: 19-03-2025



میپکو ریجن میں سحر و افطار میں بجلی فراہمی جاری
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں سحر /افطار/تراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اصغر گھلو اورایڈیشنل چیف انجینئرجی ایس سی سہیل بشیر نے پاور کنٹرول سنٹر میں خدمات سرانجام دیں اور بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی۔ صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے9آپریشن سرکلوں کے گرڈاسٹیشنوں، کسٹمرسروسز سنٹرز اور کسٹمر کمپلینٹ سنٹرز میں سٹاف نے ڈیوٹیاں دیں جبکہ ایس ڈی اوز، ایکسین، ڈپٹی ڈائریکٹرزٹیکنیکل اور سپریٹنڈنگ انجینئرز بھی سحرو افطار میں الرٹ رہے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل سید محمد مبشر رضوی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی/کسٹمرسروسز ملتان سرکل تاج محمود قمرنے ممتاز آباد کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹر میں صارفین کی کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS) پر درج ہونے والی آن لائن شکایات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات سٹاف کو درج ہونے والی شکایات فوری طورپر متعلقہ سب ڈویژنل دفاتر کو آن لائن بھجوانے اور شکایات کا ازالہ ہونے تک صارفین اور متعلقہ دفاتر سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ممتازآبادسب ڈویژن راؤ عبدالقیوم بھی موجود تھے۔ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن عارف سیال نے افطار کے اوقات میں ٹرپنگ کے باعث متاثرہونے والے فیڈر سے بجلی بحالی کے لئے 132KVقاسم پور گرڈاسٹیشن میں خدمات سرانجام دیں۔