Friday
No: 99/2025
Date: 11-04-2025



میپکو ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔بوسن روڈ ملتان/میاں والی قریشیاں خانپور/انڈسٹریل اسٹیٹ میاں چنوں میں نادہندگان سے 23لاکھ روپے وصول کرلئے گئے جبکہ ڈیفالٹرز کے 8 ٹرانسفارمرز اُتارلئے۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا اورایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویژن راشد محمود کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے یکے والا، مردان پور، بستی صفدر پور، موضع ڈھیلو، بستی جھوک عاربی، چاہ بھنڈ والا، بن بوسن اور بستی چوٹی جھوک میں آپریشن کرکے 8صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنکے کنکشنز منقطع کرکے ایل ٹی لائن اور کنڈکٹر بھی اُتارلیاگیا۔ مستقل نادہندگان سے 2لاکھ11ہزارروپے واجبات بھی وصول کئے گئے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن رحیم یار خان سرکل محمدرفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین خانپور ڈویژن اقبا ل حسین بھٹو اورایس ڈی اومیاں والی قریشیاں سب ڈویژن کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے مختلف علاقوں اور بستیوں میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 15لاکھ80ہزارروپے کے بقایاجات وصول کرلئے جبکہ20لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 4ٹرانسفارمرز اور 2بستیوں کی ایل ٹی لائنیں اُتارلی گئیں۔ جوائنٹ فورس نے چیکنگ کے دوران 5افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین میاں چنوں ڈویژن ثاقب سلیمان اورایس ڈی اوانڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ذوالفقار علی کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے چک 2/9-R،چک5/8-AR اورچک6/8-ARمیں 9لاکھ76ہزار روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں اور صنعتوں کے ٹرانسفارمرز،5میٹرزاُتارکر قبضہ میں لے لئے جبکہ آپریشن کے دوران نادہندگان سے 2لاکھ 24 ہزار روپے واجبات وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران ایک صارف ڈائریکٹ کنڈا سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیاجس کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی گئی۔