Saturday
No: 100/2025
Date: 12-04-2025



میپکو ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔صادق آباد میں سندھ بارڈر پر بجلی چوری کی روک تھام کے لئے 2بستیوں کی بجلی سپلائی منقطع کردی گئی۔ 24لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 6ٹرانسفارمرز اور 14میٹرز اُتارلئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین کبیروالہ ڈویژن ملک کاظم حسین اورایس ڈی اوسرائے سدھو سب ڈویژن مبشرجمیل کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے چک27گھاگ، 14پُل، بھیرہ ویران ٹبی، موہانہ اور چک مراد میں 18لاکھ75ہزار روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر3نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز،12 میٹرزاُتارکر قبضہ میں لے لئے جبکہ آپریشن ے دوران نادہندگان سے 2لاکھ25 ہزار روپے واجبات وصول کئے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولنگرسرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین ہارون آباد ڈویژن ناصر محمود اورایس ڈی اومروٹ سب ڈویژن شہبازاحمد کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے چک 320-HR،چک 424-HR،چک 423-HR، چک 423-HRکالونی، چک 325-HRاور چک 319-HRمیں نادہندگان سے 10لاکھ 50 ہزار روپے واجبات وصول کئے گئے جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 2نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے۔ایکسین چشتیاں ڈویژن نوراحمد کھوسو اور ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رشیداحمد کی سربراہی میں ٹیم نے بستی موسلا، قبول فتانی اور لونا ہتھارڈ میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ 3لاکھ 95ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر ایک نادہندہ زرعی ٹیوب ویل کی بجلی منقطع کرکے میٹر، ٹرانسفارمر اور تاریں اُتارلیں جبکہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 5لاکھ روپے زائد واجب الادا رقم وصول کی گئی۔ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول کی ہدایت پر ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر اور ایس ڈی او احمد لمہ سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے 11KVذکی نگر فیڈر پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ ہائی لاس فیڈر کے زیر انتظام بستی سیال اور بستی ماچھیاں میں بڑے پیمانے پر ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے پر دونوں بستیوں کی بجلی کی سپلائی منقطع کردی۔ صوبہ سندھ سے ملانے والی بستی میں بجلی چوری کے سدباب کے لئے ایل ٹی لائنیں اُتارکر قبضہ میں لے لیں اور بجلی چوروں کے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔