Wednesday
No: 117/2025
Date: 30-04-2025



میپکو سیٹلائٹ ٹاؤن رحیم یار خان اور فورٹ عباس بہاولنگر میں نادہندگان کے خلاف آپریشن
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین رحیم یار خان ڈویژن فیاض حسین راجپراور ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رحیم یار خان کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے ڈیرہ بھٹیاں، چک 93/Pسندھو اور دیگر علاقوں میں 5افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایک بجلی چور کو موقع سے حراست میں لیاگیا اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا۔بجلی چوری کے سدباب کے لئے 2مقامات سے ایل ٹی لائنیں بھی اُتاری گئیں۔ آپریشن کے دوران16رننگ اورمستقل نادہندگان کی بجلی منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین بہاولنگر ڈویژن ثناء اللہ ظفر اور ایس ڈی اوفورٹ عباس سب ڈویژن محمد شہبازکی سربراہی میں مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے موقع پر3لاکھ10ہزارروپے کے سابقہ بجلی بل وصول کرلئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا کی ہدایت پر مختلف سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ احمد حسن شہید، بستی ملوک اور ترنڈہ کے علاقوں میں ایک موبائل ٹاور سمیت 6صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ صارفین میٹر آہستہ کرکے، میٹرڈیڈ سٹاپ اور سکرین واش کرکے بجلی چوری کررہے تھے۔ ٹیموں نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز اورتاریں اُتارلیں اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے۔