Thursday
No: 118/2025
Date: 01-05-2025



میپکو کی ٹیموں کارینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ نادہندگان کے خلاف آپریشن
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے ماہ اپریل میں 2094افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جنوبی پنجاب میں میپکو کی ٹیموں نے ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کئے جن میں 34بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔ بجلی چوروں کے خلاف پولیس اسٹیشنوں میں 1926افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیجی گئیں جن میں سے 1696افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر13کروڑ74لاکھ 90ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ یکم تا 30اپریل 2025ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 209بجلی چوروں کو ایک کروڑ39لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ 208افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 353افراد کو ایک کروڑ17لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 348بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 104افراد کو ایک کروڑ7لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 33بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ بہاولپورسرکل میں 344افراد کو 2 کروڑ29لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 320بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ ساہیوال سرکل میں 242افراد کو 2 کروڑ63لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 214بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور10بجلی چور گرفتار ہوئے۔ رحیم یار خان سرکل میں 232فراد کو 65لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 232بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور20افراد گرفتارہوئے۔ مظفرگڑھ سرکل میں 267افراد کو ایک کروڑ46لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 181بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ بہاولنگرسرکل میں 106افراد کو 79لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 90بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ خانیوال سرکل میں 237افراد کو 2 کروڑ23لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ 70بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔