mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Wednesday

No: 138/2025

Date: 21-05-2025

میپکو کی کارکردگی، اہداف حاصل کرلئے گئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2024-25ء کے دوران سرکاری اورپرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 5کھرب 35ارب روپے وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح 102فیصد رہی ہے۔جولائی2024ء سے اپریل 2025ء کے درمیانی عرصہ میں پرائیویٹ صارفین سے 5کھرب 21ارب روپے اور سرکاری اداروں سے 27ارب 72کروڑروپے ریکوری کی ہوئی۔ میپکو نے رواں مالی کے دوران ابتک نیپرا اور وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی جانب سے ریکوری کے مقرر کردہ 100فیصد اہداف حاصل کرلئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی)لائن لاسز کی شرح میں 1.2فیصد کمی کی گئی ہے جس سے کمپنی کے 17کروڑ21لاکھ یونٹس بچاکر 4ارب 82کروڑروپے فائدہ پہنچایا گیاہے۔ جنوبی پنجاب میں ہائی لاس فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب کرنے کے ساتھ ساتھ ایریا پلاننگ/ بائفرکیشن / لوڈشفٹنگ کے منصوبے مکمل کئے گئے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 10ماہ کے درمیانی عرصہ میں 6لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا جنہیں 8ارب 80 کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور عائد کردہ جرمانے میں سے 6ارب 54کروڑروپے وصولیاں کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیجی گئیں ان میں سے 21ہزار921افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن میں رواں مالی سال کے دوران3لاکھ70ہزار سے زائد نئے کنکشنز فراہم کئے ان کنکشنز کی تنصیب کے بعد میپکو صارفین کی کُل تعداد 87لاکھ20ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ صارفین کی تعداد اور طویل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ساتھ میپکو ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی ہے جو جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کی ساڑھے تین کروڑ عوام تک بجلی پہنچارہی ہے۔ میپکو کے گھریلو(ڈومیسٹک) صارفین کی تعداد 78لاکھ35ہزار، کمرشل (تجارتی)صارفین کی تعداد 6لاکھ66ہزار، صنعتی (انڈسٹریل)صارفین کی تعداد 61ہزار615، بلک سپلائی والے صارفین 478، زرعی ٹیوب ویل صارفین ایک لاکھ8ہزار123، جنرل سروس 46ہزار306اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کی کل تعداد 2ہزار145ہوگئی ہے۔ صارفین کو استعمال شدہ ریڈنگ کے مطابق بلز کا اجراء کرنے کے لئے رواں مالی سال کے دوران 5لاکھ29ہزار خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کئے گئے ان میں 4لاکھ51ہزار سنگل فیز میٹرز اور 78ہزار158تھری فیز میٹرز شامل ہیں۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے تحت ایک ہزار189نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سسٹم میں شامل کئے گئے ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ٹرانسفارمرز کی کل تعداد 2لاکھ41ہزار910ہوگئی ہے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔