Monday
No: 102/2025
Date:14-04-2025


ناقص کارکردگی پر لائن سپریٹنڈنٹ نوکری سے برخاست
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) سلیم آباد سب ڈویژن لیہ کے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ اشفاق شاہد کو نوکری سے برخاست کردیاگیاہے۔ ایکسین لیہ ڈویژن انجینئرمحمد افضل جوئیہ نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ IIاشفاق شاہد کو نااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے کے الزامات محکمانہ تحقیقات میں ثابت ہوئے جس پر سزا سنائی گئی۔ لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ IIاشفاق شاہد کی تعیناتی میپکو جامپور ڈویژن میں تھی۔ ایکسین لیہ ڈویژن کی جانب سے الزامات کے جواب طلب کرنے کے لئے لائن سپریٹنڈنٹ کو ذاتی شنوائی کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے لیکن وہ حاضر نہ ہوا جس پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرفی کی سزا سنائی گئی ہے۔