Sunday
No: 135/2025
Date: 18-05-2025


نیٹ میٹرنگ کنکشنز کے لئے بائی ڈائریکشنل سٹیٹک میٹرز کی خود خریداری کے لئے این او سی جاری کرنے پر پابندی عائدکردی گئی
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 16 مئی 2025ء کے بعد نیٹ میٹرنگ کنکشنز کے لئے بائی ڈائریکشنل سٹیٹک میٹرز کی خود خریداری کے لئے کسی قسم کی این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر چوہدری خالد محمود کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صرف وہی درخواستیں جن کے لئے 16 مئی 2025ء یا اس سے پہلے این او سی جاری ہو چکی ہیں، ان کے میٹرز 31مئی 2025ء تک لازمی طور پر نصب کیے جائیں گے۔تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئر کو آگاہ کیاگیاہے کہ آئندہ صرف بائی ڈائریکشنل اے ایم آئی میٹرز کو نئے نیٹ میٹرنگ درخواستوں پر نصب کیا جائے گا۔بائی ڈائریکشنل سٹیٹک میٹرز کی تنصیب مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے اور تمام نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کو جدید اے ایم آئی میٹرز لگوانا ہوں گے۔