mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Wednesday

No: 97/2025

Date: 09-04-2025

وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی میپکو کی کارکردگی کی تعریف

وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے رواں مالی سال 2024-25ء کے دوران میپکو کی شاندارکارکردگی کو سراہاہے۔ ڈسکوز کی پروفارمنس ریویو میٹنگ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میپکو نے اہداف کے حصول کے لئے محنت کی ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی محنت او رلگن سے کام جاری رکھیں گے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کمپنی کومجموعی طورپر 13ارب 86کروڑروپے کا فائدہ ہواہے۔ ٹیم ورک سے مقررہ کردہ اہداف کا حصول ممکن ہواہے۔ میپکو انتظامیہ اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے اور مالی سال کے اختتام تک مزید محنت کرکے اہداف حاصل کریں۔ منصوبہ بندی کرکے کام کرنے سے تمام ٹارگٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں مقررہ کردہ ہدف سے 30کروڑروپے زائد کا فائدہ پہنچاہے۔ لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف کا حصول، بجلی چوروں کے خلاف ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے آپریشن، نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، ہائی لاس فیڈرز پر نقصان کی شرح میں کمی کرنے کے لئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی سطح پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب میپکو کی کاوشیں ہیں۔ مارچ 2025ء کے اہداف بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتررہے ہیں اور ہم نے اہداف حاصل کئے ہیں جس پر صادق آباد سے لیکر ساہیوال تک تمام 13اضلاع کے میپکو اہلکار اور افسران کو مبارکباددیتے ہیں۔ جسکے ذمہ جو کام ہے وہ احسن طریقے سے سرانجام دے اور جس شعبہ میں افسران و اہلکاروں کو ٹریننگ /کوچنگ کی ضرورت ہو وہاں ہم انہیں ٹریننگ دلوائیں گے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ مستقبل میں تمام افسران کی ترقیاں اور اپ گریڈیشن کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔ انہوں نے تمام ترقی پانے والے ایگزیکٹو انجینئرز/ایڈیشنل سپریٹنڈنگ انجینئرز کو مبارکباددی اور کہا کہ میپکو انتظامیہ ترقی پانے والے افسران کی کارکردگی کی ہر 15روز بعد جانچ پڑتال کریں گے اور تین ماہ تک مسلسل نظر رکھیں گے اس کے بعد عہدوں پر مستقل تعیناتی تصور ہوگی۔ اہداف حاصل نہ کرنے اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو عہدوں پر برقرار نہیں رکھاجائیگا۔ انہوں نے تمام شعبوں کے سربراہان /چیف انجینئرز /ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی کو مانیٹر کریں اور تمام اہداف کا حصول ممکن بنائیں۔ اس موقع پر چیف فنانشل آفیسر میاں انصار محمود، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود چغتائی، چیف انجینئر کسٹمرسروسز سید جواد منصوراحمد،ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی محمد اصغر گھلو، چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ محمد اشفاق اعوان، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی محمد اکرم سیال، چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو زاہد اختر، چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر عبدالرحمن، ڈائریکٹرجنرل میراڈ سہیل بھٹی، ڈائریکٹر کیریئرمینجمنٹ میاں سہیل افضل، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ڈائریکٹر ایڈمن وجاہت بُچہ، ڈائریکٹراکاؤنٹس آفتاب فضل، ڈائریکٹر کمرشل اسد حماد اور دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔
اپنی زبان منتخب کریں۔