Monday
No: 115/2025
Date: 28-04-2025


پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر میں بہاولپور/بہاولنگر کے لائن مین گریڈ فرسٹ سے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ایگزام میپکو محمد نعمان ملک کے مطابق ٹی 500کورسز کے نتائج میں محمد ذیشان مقصود (بہاولپور) نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں بہاولپور کے فیض رسول، آصف فہیم، اللہ رکھا نون، محمد افضل، عزیزالرحمن، محمد شہزاد رضا، محمد ممتاز، تنویر جاوید،محمد اجمل بھٹی، زاہد صدیق، محمد سعید انور، عابد پرویز اور شوجت حسین، بہاولنگر کے محمد اختر شامل ہیں۔