mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Friday

No:106/2025

Date: 18-04-2025

چیف انجینئرز کو آپریشن سرکلوں کا مانیٹر مقرر کردیاگیا

 ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے چیف انجینئرز کو آپریشن سرکلوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ، انتظامی اور گریڈ18کے افسران کے محکمانہ کیسز کا فیصلہ کرنے کے اختیارات تفویض کردئیے ہیں۔ چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی کو آپریشن وہاڑی /بہاولنگر سرکلوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سرکل مانیٹر مقرر کیاگیاہے اور سیفٹی سے متعلق تمام کیسزکی شنوائی کے اختیارات دئیے ہیں۔ چیف انجینئرپلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو محمد اشفاق اعوان کوآپریشن سرکلوں خانیوال/رحیم یار خان کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ دونوں چیف انجینئرزکو آپریشن سرکلوں کے گریڈ18کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے اختیارات بھی دئیے گئے ہیں۔ چیف انجینئرز کے فیصلوں کے خلاف اپیل سننے کے اختیارات جنرل منیجر آپریشن اور جنرل منیجر ٹیکنیکل کوسونپے گئے ہیں۔

اپنی زبان منتخب کریں۔