mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Thursday

No: 133/2025

Date: 16-05-2025

چیف انجینئرکسٹمرسروسزمیپکو کا ڈوپلیکیٹ بل کے اجراء سے متعلق بیان

چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹرمیپکو سید جواد منصوراحمد نے کہا ہے کہ ڈوپلیکیٹ بل صارف کے لئے اضافی سہولت ہے کہ وہ کہیں سے بھی ویب کے ذریعے اپنے بل کا اضافی کاپی حاصل کر سکے۔ صارف کی بلنگ کا ڈوپلیکیٹ بل سائٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میپکو کی بلنگ مقررہ بلنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور صارفین کے بل اصل پرنٹ کرکے ان کے دہلیزپرایس او پیز کے مطابق پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا میپکو کی ویب سائٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تمام ڈسکوز کے لیے ڈوپلیکیٹ بل کی سروس پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) پر فراہم کی گئی ہے۔ انڈیا۔پاکستان جنگ کے دوانئیمیں، وزارت نے صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں اور دشمن کے کسی بھی قسم کے سائبر حملے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پی آئی ٹی سی نے اس سرگرمی کے دوران ویب سروسز کو محفوظ بنانے کے لئے اضافی اقدامات کئے ہیں، جس کی وجہ سے ڈوپلیکیٹ بل کی سروس تکنیکی وجوہات کی بناء پر بند رکھی گئی۔اب میپکو اور پی آئی ٹی سی کی ویب سائٹس اور ڈوپلیکیٹ بلنگ کو محفوظ بنادیاگیاہے اور صارفین کو بلاتعطل اضافی بلوں کی فراہمی جاری ہے۔

اپنی زبان منتخب کریں۔