mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Monday

No: 130/2025

Date: 13-05-2025

چیف انجینئر اواینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد اکرم سیال پاور کنٹرول سنٹر کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی جنوبی پنجاب میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے میپکو متحرک ہے۔ چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد اکرم سیال نے پاور کنٹرول سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے سسٹم کی کارکردگی اور فیڈرز کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے شٹ ڈاؤن کے منظوری شدہ دورانئے میں کام مکمل کرنے کی تلقین کی اور تکنیکی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھنے کی ہدایت جاری کی۔چیف انجینئر نے کنٹرول سنٹر میں موجود انجینئرز اور تکنیکی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے اور تمام ٹیمیں دن رات خدمت میں مصروف ہیں تاکہ صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ صارفین کی سہولت کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ہم ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے۔اس موقع پر چیف انجینئر نے سسٹم کی نگرانی کے جدید طریقہ کار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیم کی مربوط کوششوں سے سروس میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر پاور کنٹرول سنٹر میں گریڈ19اور گریڈ20کے افسران مسلسل بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی فرسٹ راجیش کمارراٹھی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس راؤ ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ کاشف مقبول نے پاور کنٹرول میں بجلی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اپنی زبان منتخب کریں۔