Thursday
No: 112/2025
Date: 24-04-2025



چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکوسے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا ملتان ریجن کی ملاقات
چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو سید جواد منصوراحمد نے کہا ہے کہ میپکو نے ریجن بھر میں زیر التواء تمام درخواستوں پر نئے کنکشنز فراہم کردئیے ہیں اور کمپنی میں گزشتہ ماہ کے اختتام تک خراب میٹرز بھی تبدیل کردئیے ہیں۔ خراب میٹرز ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ماہانہ اور ہفتہ روار بنیادوں پر ایم اینڈ ٹی لیبارٹریز بھیجے جارہے ہیں۔ ایم اینڈ ٹی رپورٹس کے مطابق ڈیٹا حاصل کرکے صارفین کو یونٹس ڈیبٹ /کریڈٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر /انچارج ریجنل آفس نیپرا ملتان راحیل اظہر سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے نیپرا کی جانب سے میپکو میں نئے کنکشنز کی زیر التواء درخواستوں اور خراب میٹرز کی تبدیلی کی فہرستیں دیں اور بتایاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر9آپریشن سرکلوں میں 31مارچ2025ء تک ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کرنے والے گھریلو اور کمرشل درخواست گزاروں کو نئے بجلی کنکشنز فراہم کردئیے گئے ہیں اور صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بلنگ کے لئے خراب /جلنے والے تمام سنگل فیز میٹرز بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔رواں ماہ میں ادائیگیاں کرنے والے زیر التواء درخواستوں پر آئندہ ماہ کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی میں نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیاجارہاہے اور تمام نان اے ایم آئی میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز نصب کرنیکا منصوبہ شروع کردیاگیاہے جس میں ہزاروں میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں اور نئے کنکشنز میں اے ایم آئی میٹرز ہی نصب کئے گئے ہیں۔ ان جدید میٹرز کی تنصیب سے ریڈنگ اور استعمال کا ڈیٹا آن لائن طریقہ کار کے تحت موصول ہوجائیگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسدحماد اور ڈپٹی کمرشل منیجر فرخ مشتاق بھی موجود تھے۔