mepco loader
0%
Loading ...

Multan Electric Power Company

Saturday

No: 134/2025

Date: 17-05-2025

ڈی جی خان میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشید اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں غازی سب ڈویژن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین ڈی جی خان ڈویژن عزیز الرحمن اور ایس ڈی اوغازی سب ڈویژن شہبازاحمدکی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ وڈانی بستی، بھونک والا، چوہدری والا، قائم والا، مانک آباد، امبریند والا، چھتری کنڈا اور شاکر ٹاؤن میں آپریشن کرکے 200افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور مزاحمت کرنے والے 6افراد کو موقع سے گرفتارکروادیا۔35لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر4نادہندہ بستیوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز،15میٹرز اور ایل ٹی لائن اُتارلی۔ آپریشن کے دوران نادہندگان سے3لاکھ روپے سے زائد واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے بجلی چوری کرنے والے200افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں تھانہ گدائی اور تھانہ صدر ڈی جی خان میں بھیج دی گئیں۔

اپنی زبان منتخب کریں۔