Friday
No: 119/2025
Date: 02-05-2025



ڈی جی خان میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، ایک گرفتار
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان ڈویژن عزیزالرحمن اور ایس ڈی او کوئٹہ روڈسب ڈویژن محمد حنیف کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔مختلف علاقوں /بستیوں میں 37افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور تھانہ گدائی میں مقدمات درج کروادئیے۔بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں اور لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں ایک لاکھ 40ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک صارف کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کیاگیا۔ صارف 2مزید میٹرز نصب کرواکر بجلی استعمال کررہاتھا جسکے کنکشنز منقطع کئے گئے۔نادہندہ صارف نے گرفتاری کے بعد 70ہزارروپے کی ادائیگی کی۔شادن لُنڈسب ڈویژن ڈی جی خان کی ٹیم نے علی الصبح ایک زرعی ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑ لی۔ ایس ڈی اوشادن لُنڈسب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے چیکنگ کے دوران محمد اشرف کے نام سے نصب زرعی ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ تاروں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری پکڑ ی۔ ٹیم نے موقع سے بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔ بجلی چور کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کروادیاگیا۔