Sunday
No: 101/2025
Date: 13-04-2025


ہزاروں خراب اورجلنے والے تمام میٹرز تبدیل کرنے کے احکامات جاری
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں خراب اورجلنے والے تمام میٹرز تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 31مارچ2025ء تک سی پی90کے تحت ڈیفیکٹو کوڈ لگنے والے 30ہزار 69سنگل فیز میٹرز اور 430تھری فیز میٹرز تبدیل کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال وینس کی جانب سے جاری ہونے والی ایلوکیشن کے مطابق ملتان سرکل کو3487سنگل فیز اور53تھری فیزمیٹرز، ڈی جی خان سرکل کو2147سنگل فیز اور 33تھری فیزمیٹرز،وہاڑی سرکل کو2561سنگل فیز اور36تھری فیزمیٹرز،بہاولپور سرکل کو3754سنگل فیز اور87تھری فیزمیٹرز،ساہیوال سرکل کو 3814سنگل فیز اور71تھری فیزمیٹرز،رحیم یار خان سرکل کو4695سنگل فیز اور 52تھری فیزمیٹرز،مظفرگڑھ سرکل کو 3169سنگل فیز اور18تھری فیز میٹرز،بہاولنگر سرکل کو2615سنگل فیز اور 31تھری فیزمیٹرز، خانیوال سرکل کو3827 سنگل فیز میٹرز اور49تھری فیزمیٹر زکا اجراء کیاگیا ہے۔ تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریجنل سٹور ملتان /ڈی جی خان /بہاولپور/ساہیوال سے میٹرز حاصل کرکے فوری خراب /جلنے والے میٹرز تبدیل کئے جائیں اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے