Tuesday
No: 137/2025
Date: 20-05-2025



ہیڈ راجکاں سب ڈویژن بہاولپور میں سیفٹی ایس او پیز بارے آگاہی سیشن کا انعقاد
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر گُل محمد زاہد، ڈائریکٹر ایچ ایس ای ملتان کی خصوصی ہدایات پر ہیڈ راجکاں سب ڈویژن احمد پورشرقیہ میں حادثات سے بچاؤ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل بہاولپورملک یعقوب گدارا کی نگرانی میں ایڈیشنل ایکسین سیفٹی بہاولپورمحمد عامر نے لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز بارے لیکچر دیا اور انہیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران رونماہونے حادثات بارے بتایاگیا کہ تمام حادثات انسانی غفلت اور غیر محفوظ رویوں کے باعث پیش آئے۔ حادثات ٹرانسفارمرز، سب سٹیشنز اور ایچ ٹی لائنز پر پی ٹی ڈبلیو کے بغیر یا مناسب ارتھنگ کئے بغیر کام کرنے کی وجہ سے ہوئے۔حالیہ مہلک اور غیر مہلک حادثات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے عملے کو ان کے اسباب اور تدارک کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کے دوران سیفٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے کیونکہ ان کی جان کی حفاظت ان کے اہل خانہ کے لئے اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لائن سٹاف کے سیفٹی آلات کا جائزہ بھی لیا اور ناقابل استعمال ربڑ کے دستانے فوری طور پر نئے دستانوں سے تبدیل کئے گئے۔بعدازاں سیفٹی ٹیم نے گیارہ کے وی13000فیڈر پر ایمرجنسی پی ٹی ڈبلیو کے دوران سیفٹی واک بھی کی جہاں چک نمبر 140ڈی بی میں خراب 100KVA ٹرانسفارمر کی تبدیلی کا کام جاری تھا۔اس موقع پر ایس ڈی او ہیڈ راجکاں سب ڈویژن، لائن سپروائزرز اور لائن سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔